بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اسلام و علیکم
بلاگ ٹائیٹل:-
بلاگ کا ٹائیٹل
وہ ٹیکسٹ ہوتا ہے جو براؤزر کی ٹاپ پر لکھا ہوا نظر آتا ہے۔ ٹیب براؤزرز میں یہ
ٹائیٹل ٹیب پر لکھا ہوا نظر آتا ہے۔ اس لیے ٹائیٹل مناسب اور جامع ہونا چاہیے۔
ایک اچھا ٹائیٹل
وہ ہوتا ہے جو ہر براؤزر کو سپورٹ کرے اور بلاگ پڑھنے والے کا دل موہ لے۔
بلاگ ایڈریس:-
بلاگ ٹائیٹل کے بعد
دوسری اہم بات بلاگ کا ایڈریس منتخب کرنا ہے۔
بلاگ کا ایڈریس
کیسا ہونا چاہیے؟
یہ ایک اہم سوال
ہے۔ ایک اچھے ایڈریس کی درج ذیل خصوصیات ہوتی ہیں
ایک اچھا ایڈریس
اپنے ٹائیٹل سے مناسبت رکھتا ہے۔
ایک اچھا ایڈریس
اپنےپڑھنے والے کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے
ایک اچھا ایڈریس
اپنےلکھنے والے کی سوچ کی عکاسی بھی کرتا ہے
ایک اچھا ایڈریس
اپنےبلاگ میں موجود مواد سے مطابقت رکھتا ہے
ایک اچھا ایڈریس
سب سے بڑھ کر یاد رکھنے میں آسان ہوتا ہے۔ٍ
عموماً دیکھنے میں آیا ہے
کہ لوگ ان ویب سائٹس کو زیادہ وزٹ کرتے ہیں جن کے ایڈریس دلکش اور یاد رکھنے میں
آسان ہوتے ہیں۔ لوگ بہت لمبے ایڈریسز کو ناپسند کرتے ہیں اور انکو جلد بھول جاتے
ہیں۔ اس لیے بلاگ کا ایڈریس عمدہ اور چھوٹا ہونا چاہیے۔5 سے 7 کریکٹرز کا ایڈریس
عمدہ خیال کیا جاتا ہے ۔ یا پھر دو الفاظ کا ایڈریس مناسب رہتا ہے اور اسکو یاد
رکھنا بھی آسان ہوتا ہے۔
وسلام
سید حسیب سلطان
اگلی پوسٹ
پچھلی پوسٹ
No comments:
Post a Comment