نیش کیا ہے؟
نیش کو عام فہم اردو میں کسی شخص کی "پسند" کہا جا سکتا ہے۔ جس طرح عام زندگی میں کسی کو گیمز پسند ہوتی ہیں تو کسی کو میوزک اور کچھہ لوگ سائنس کو پسند کرتے ہیں۔ اسی طرح انٹرنیٹ پر بیٹھے ہوے ہر فرد کی بھی ایک پسند ہوتی ہے۔
بلاگ اسی پسند کو مدنظر رکھہ کر بنایا جاتا ہے۔ بلاگ کی نیش جتنی عمدہ ہو گی اتنا ہی اچھا بلاگ ہوگا
لیکن رکیے!جناب
نیش سے مراد انٹرنیٹ پر موجود لوگوں کی پسند نا پسند نہیں بلکہ
نیش سے مراد ہے کہ بلاگ بنانے والے کو کیا پسند ہے۔
جی ہاں آپ درست سمجھے۔ اگربلاگ کی نیش آپکی پسند کے مطابق ہو گی تو ہی آپ عمدہ کام کر سکیں گے۔
ہمارے ہاں پاکستان میں اگر کسی سے پوچھیں کہ جناب میں بلاگ کے زریعے آمدن کرنا چاہتا ہوں تو اسکا جواب عموماً یہ ہو گا"وال پیپرز پر بلاگ بنا لو۔ بہت سے لوگ وال پیپرز ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں"۔
میں ایک مرتبہ پھر آپ سے کہوں گا رکیے جناب!۔
وال پیپرز پر بلاگ بنانے سے پہلے سوچیئے کیا آپکو بھی وال پیپرز پسند ہیں؟ ہو سکتا ہے آپ کو وال پیپرز پسند ہوں مگر ٹھریئے! کیا کبھی آپ نے خود بھی کوئی وال پیپر بنایا ہے؟ اگر واقعی آپ نے اپنا خود کا وال پیپر بھی بنایا ہے تو وہ آپ کے علاوہ کتنے لوگوں کو پسند آیا تھا؟
اگر آپ اب بھی سمجھتے ہیں کہ آپ وال پیپرزپر ایک اچھا بلاگ بنا سکتے ہیں تو شوق سے بنائیے روکا کس نے ہے؟
مگر رکیے!۔
انٹرنیٹ پر دی گئی دوسروں کی معلومات کو کاپی کرنے سے گریز کریں چاہے وہ ایک تصویر ہی کیوں نا ہو۔ انٹرنیٹ پر اس کو بہت پرا سمجھا جاتا ہے اور اصل مالک کسی بھی وقت آپ کی چوری کا مقدمہ گوگل کے پاس کر سکتا ہے۔ اور نتیجہ میں آپکو بلاگ سے ہاتھہ بھی دھونا پڑ سکتے ہیں۔ اس طرح آپک کا بہت سا قیمتی وقت ضائع ہو گا۔
کاپی رائٹ کے حوالے سے گوگل کے قوانین بہت سخت ہیں اور ایک بار بلاگ ڈیلیٹ ہونے کے بعد گوگل آپ کی ایک بھی نہیں سنے گا۔
پاکستان ویسے بھی دنیا میں اس قسم کی چوریوں کے لیے خاصہ بدنام ہو چکا ہے اس لیے اپنے ملک کی عزت اور اپنے وقار کو قائم رکھیں۔ ایسا نیش منتخب کریں جس کے بارے میں آپ لکھہ سکیں۔