بلاگر کے لیے کی ورڈ ریسرچ کرنا:-
بلاگ بنانے سے پہلے آپکو یہ بھی معلوم ہونا
چاہیے کہ جو بلاگ آپ بنا رہے ہیں لوگ اس بلاگ کی کسی پوسٹ کو انٹرنیٹ پر کن الفاظ
کو لکھہ کر سرچ کریں گے۔ کی ورڈز کی تعریف ان الفاظ میں بھی کی جا سکتی ہے۔
"کی ورڈز سے مراد وہ الفاظ ہیں جنکی مدد سے
عموماً لوگ انٹریٹ پر معلومات کو تلاش کرتے ہیں۔ کی ورڈز کی مدد سے سرچ انجنز کو
پتہ چلتا ہے کہ کیا سرچ کیا گیا ہے۔ ہر سرچ انجن کے پاس کی ورڈز کا ایک مجموعہ
ہوتا ہے جسے انڈیکس کہتے ہیں۔ جب بھی ہم سرچ انجن میں کچھہ لکھتے ہیں تو وہ اپنے
انڈیکس میں اسکو تلاش کرتا ہے۔پھر وہ انٹرنیٹ پر موجود ویب سائٹس کو چیک کرتا ہے
اور جہاں بھی وہ کی ورڈ استعمال ہوا ہو اس کا لنک سرچ میں لسٹ کر دیتا ہے۔"
جس ویب سائٹ کا کی ورڈ ڈیٹا بیس جتنا مضبوط ہوتا
ہے اسکو سرچ انجن میں وہی مقام ملتا ہے۔ اس لیے بلاگ کو سرچ انجن میں نمایاں جگہ
دینے کے لیے کی ورڈز کا درست استعمال بہت ضروری ہے۔
وسلام
سید حسیب سلطان
اگلی پوسٹ
No comments:
Post a Comment