Wednesday, December 24, 2014

(Search Engine Optimization)سرچ انجن آپٹیمائزیشن

سرچ انجن آپٹیمائزیشن:-

سرچ انجن آپٹیمائزیشن کو آسان اردو میں "سرچ انجن کو اس قابل بنانا ہے کے وہ آپ کے بلاگ پر موجود ڈیٹا کو سرچ لسٹ میں نمایاں جگہ دے" کہ سکتے ہیں۔

سرچ انجن آپٹیمائزیشن ایک بہت بڑی تکنیک ہے۔ اس موضوع پر آپکو انٹرنیٹ پر درجنوں کتابیں ملیں گی۔ خود گوکل بلاگر اور ایڈسینس میں بہتر ایس۔ ای ۔ او پر سینکڑوں مقامات پر بحث کی گئی ہے۔ آپ زرا سی تکلیف کریں تو اس پر اچھی خاصی معلومات اکھٹی کر سکتے ہیں۔

 جہاں تک آپ کے بلاگ کی ایس۔ای۔ او کی بات ہے تو پریشان نا ہوں میں آپکو مختلف اوقات میں جہاں جہاں ضرورت ہو گی آپکو ٹپس دیتا رہوں گا۔ ان ٹپس پر عمل کر کے آپ اپنے بلاگ کو دن دُگنی رار چوگنی ترقی دے سکتے ہیں۔(اگر آپ نے غور کیا ہو تو میری اب تک کی تقریباً تمام پوسٹس میں کافی حصہ سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر ہی مشتمل ہے۔)


وسلام

سید حسیب سلطان


اگلی پوسٹ
پچھلی پوسٹ

(Searching Keywords For Blogger)بلاگر کے لیے کی ورڈ ریسرچ کرنا



بلاگر کے لیے کی ورڈ ریسرچ کرنا:-

بلاگ بنانے سے پہلے آپکو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ جو بلاگ آپ بنا رہے ہیں لوگ اس بلاگ کی کسی پوسٹ کو انٹرنیٹ پر کن الفاظ کو لکھہ کر سرچ کریں گے۔ کی ورڈز کی تعریف ان الفاظ میں بھی کی جا سکتی ہے۔
"کی ورڈز سے مراد وہ الفاظ ہیں جنکی مدد سے عموماً لوگ انٹریٹ پر معلومات کو تلاش کرتے ہیں۔ کی ورڈز کی مدد سے سرچ انجنز کو پتہ چلتا ہے کہ کیا سرچ کیا گیا ہے۔ ہر سرچ انجن کے پاس کی ورڈز کا ایک مجموعہ ہوتا ہے جسے انڈیکس کہتے ہیں۔ جب بھی ہم سرچ انجن میں کچھہ لکھتے ہیں تو وہ اپنے انڈیکس میں اسکو تلاش کرتا ہے۔پھر وہ انٹرنیٹ پر موجود ویب سائٹس کو چیک کرتا ہے اور جہاں بھی وہ کی ورڈ استعمال ہوا ہو اس کا لنک سرچ میں لسٹ کر دیتا ہے۔"
جس ویب سائٹ کا کی ورڈ ڈیٹا بیس جتنا مضبوط ہوتا ہے اسکو سرچ انجن میں وہی مقام ملتا ہے۔ اس لیے بلاگ کو سرچ انجن میں نمایاں جگہ دینے کے لیے کی ورڈز کا درست استعمال بہت ضروری ہے۔

وسلام

سید حسیب سلطان


اگلی پوسٹ

(Selecting Niche of a blog)بلاگر کی "نیش" سلیکٹ کرنا

نیش کیا ہے؟

نیش کو عام فہم اردو میں کسی شخص کی "پسند" کہا جا سکتا ہے۔ جس طرح عام زندگی میں کسی کو گیمز پسند ہوتی ہیں تو کسی کو میوزک اور کچھہ لوگ سائنس کو پسند کرتے ہیں۔ اسی طرح انٹرنیٹ پر بیٹھے ہوے ہر فرد کی بھی ایک پسند ہوتی ہے۔
بلاگ اسی پسند کو مدنظر رکھہ کر بنایا جاتا ہے۔ بلاگ کی نیش جتنی عمدہ ہو گی اتنا ہی اچھا بلاگ ہوگا

لیکن رکیے!جناب

نیش سے مراد انٹرنیٹ پر موجود لوگوں کی پسند نا پسند نہیں بلکہ
نیش سے مراد ہے کہ بلاگ بنانے والے کو کیا پسند ہے۔

جی ہاں آپ درست سمجھے۔ اگربلاگ کی نیش آپکی پسند کے مطابق ہو گی تو ہی آپ عمدہ کام کر سکیں گے۔

ہمارے ہاں پاکستان میں اگر کسی سے پوچھیں کہ جناب میں بلاگ کے زریعے آمدن کرنا چاہتا ہوں تو اسکا جواب عموماً یہ ہو گا"وال پیپرز پر بلاگ بنا لو۔ بہت سے لوگ وال پیپرز ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں"۔

میں ایک مرتبہ پھر آپ سے کہوں گا رکیے جناب!۔

وال پیپرز پر بلاگ بنانے سے پہلے سوچیئے کیا آپکو بھی وال پیپرز پسند ہیں؟ ہو سکتا ہے آپ کو وال پیپرز پسند ہوں مگر ٹھریئے! کیا کبھی آپ نے خود بھی کوئی وال پیپر بنایا ہے؟ اگر واقعی آپ نے اپنا خود کا وال پیپر بھی بنایا ہے تو وہ آپ کے علاوہ کتنے لوگوں کو پسند آیا تھا؟

اگر آپ اب بھی سمجھتے ہیں کہ آپ وال پیپرزپر ایک اچھا بلاگ بنا سکتے ہیں تو شوق سے بنائیے روکا کس نے ہے؟
مگر رکیے!۔ 

انٹرنیٹ پر دی گئی دوسروں کی معلومات کو کاپی کرنے سے گریز کریں چاہے وہ ایک تصویر ہی کیوں نا ہو۔ انٹرنیٹ پر اس کو بہت پرا سمجھا جاتا ہے اور اصل مالک کسی بھی وقت آپ کی چوری کا مقدمہ گوگل کے پاس کر سکتا ہے۔ اور نتیجہ میں آپکو بلاگ سے ہاتھہ بھی دھونا پڑ سکتے ہیں۔ اس طرح آپک کا بہت سا قیمتی وقت ضائع ہو گا۔

کاپی رائٹ کے حوالے سے گوگل کے قوانین بہت سخت ہیں اور ایک بار بلاگ ڈیلیٹ ہونے کے بعد گوگل آپ کی ایک بھی نہیں سنے گا۔

پاکستان ویسے بھی دنیا میں اس قسم کی چوریوں کے لیے خاصہ بدنام ہو چکا ہے اس لیے اپنے ملک کی عزت اور اپنے وقار کو قائم رکھیں۔ ایسا نیش منتخب کریں جس کے بارے میں آپ لکھہ سکیں۔

وسلام

سید حسیب سلطان

(Few Tips about Crearting A Blog in Blogger)بلاگر پر بلاگ بنانے کے لیے چند ٹپس

بلاگر پر بلاگ بنانا:-

بلاگر پر بلاگ بنانا بالکل آسان کام پے۔ میری پچھلی پوسسٹ میں میں نے بلاگر پر اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ بتایا تھا۔ امید ہے کہ اس وقت آپ بلاگر پر اکاؤنٹ بنا چکے ہوں گے۔ میری پچھلی پوسٹ میں سب سے آخر میں بلاگر کی ہوم سکرین دکھائی گئی تھی۔
بلاگر کا ہوم پیج(Home Page of Blogger)
بلاگر پر بلاگ بنانے کے لیے ہوم پیج پر دائیں جانب (ایڈ) کا آپشن ہے

مگر رکئیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 بلاگر پر بلاگ بنانے کے لیے چند باتوں کو مد نظر رکھنا بہت ضروری ہے۔ میں ان کو بلاگر کے سنہری اصول کہتا ہوں۔

انہی سنہری اصولوں پر عمل کر کہ آپ ایک ایسا بلاگ بنا سکتے ہیں جس کے زریعے آپ اپنا مقصد یعنی آن لائن ارنگ پورا کر سکیں گے

میری اگلی چند پوسٹس میں میں آپکو کچھہ ایسی ٹپس دوں کا جو آپکو اپنی منزل کے قریب لے جائیں گی انشااللہ

ان ٹپس میں درج ذیل باتیں شامل ہوں گی

بلاگ کی (نیش)سلیکٹ کرنا
بلاگ کے لیے (کی ورڈز) سلیکٹ کرنا
بلاگ کی سرچ انجن آپٹیمائزیشن (ایس۔ای۔او) کرنا 
ان تینوں کو اچھی طرح ذہن نشین کرنے کے بعد ہی ہم ایک کامیاب بلاگ بنانے کے قابل ہوں گے

وسلام

سید حسیب سلطان

Tuesday, December 23, 2014

(Creating Blogger Account Step By Step)بلاگر پر اکاؤنٹ بنانا

Creating Blogger Account Step By Step:-
  1. If you have an account with gmail.com you can use it to create a blog with blogger.com
  2. Simply type www.blogger.com in your browser and press enter you will see following screen.
    Creating Blogger Account Step By Step
    Creating Blogger Account

Click create an account
 
google account login
Create account in google


The form look like this
Google account opening form
Google account opening form
Google account opening form
Google account opening form

After filling form look like this
click next step after filling form
Google account opening form
Google account opening form
Google account opening form
Google account opening form
After filling form you will be given choice to create a Google Plus account
I strongly recommend you create Google Plus Account to promote your blog
I will tell you in some other post about How to Promote blog using Google Plus
After creating Google Plus Account click  back to blogger

First screen after account creation
First screen after account creation








Welcome to blogger
Welcome to blogger
Hurrah! You are now at blogger home screen
This screen will appear each time when you log-in to blogger account
blogger home screen
blogger home screen

(Online Earning First Words)بلاگر کے متعلق حرفِ اول

My First Words about Blogger and earning.

Online earning with blogger in Urdu
How to earn Online